حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے 100 ارب وصول کئے،خورشید شاہ

حکومت کے رہنما اپوزیشن میں تھے تو لیوی ٹیکس کو جگا ٹیکس کہتے تھے پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک سال کے اندر اکیس سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا،میڈیاسے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے پارلیمنٹ ھاوس میں بات کرتے ھوئے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی مد میں صارفین سے ایک سال میں 100 ارب روپے وصول کئے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کے رہنما جب اپوزیشن میں تھے تو لیوی ٹیکس کو جگا ٹیکس کہا کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صرف ایک سال کے اندر اکیس سو ارب روپے کا قرضہ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ایم کیو ایم کا تعلق ہے تو میں اسٹبلشمنٹ اور حکومت سے کہتا ھوں کہ وہ ایم کیو ایم پر پابندی کا مت سوچیں, ایم کیو ایم الطاف سے لاتعلقی کر چکی ھے, اگر ایم کیو ایم کا کوئی لیڈر خفیہ طور پر الطاف سے رابطے میں ھوگا تو آنے والے وقت میں اس کا بھی پتا چل جائے گا, اس وقت جو بھی الطاف کے ساتھ ھاتھ ملائے گا یا حمایت کرے گا تو وہ پاکستان کے دشمنوں میں شمار ھوگا۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کی شام ایم کیو ایم کے وفد نے ان سے ملاقات کی تھی اور انہیں یقین دلایا تھا کہ اب متحدہ کے قائد سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :