وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں لیکن کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کرینگے ،عمران خا ن

پاکستا ن کا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے،بے روزگاری پر قابو پانے کے ئے ملک میں بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے خیبر پختونخوا میں مائیکرو ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار تک بڑھارہے ہیں، پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائینگے،چیئرلفٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بننے کا کوئی شوق نہیں لیکن کرپشن بھی کسی صورت برداشت کرنے کو تیار نہیں ہیں ، پاکستا ن کا بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے ملک میں بیرونی اور اندرونی سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں 2008میں تباہ ہونے والی چیئرلفٹ کی نجی کمپنی کے طرف سے دوبارہ بحالی کے بعد باقاعدہ افتتاح کر تے ہوئے تقریب سے خطاب میں کیا عمران خان نے کہا کہ برازیل کے وزیر اعظم پر ایک الزام کرپشن کا ثابت ہوا تو اُنہوں نے استعفی دیا لیکن پاکستا ن میں یہاں کرپشن کے الزامات کے باوجود وزیر اعظم ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے اُنہوں نے کہا کہ ہم صوبہ خیبر پختونخواہ میں مائیکروہائیڈ ل سے بجلی پیداکرنے کے منصوبو ں پر کام کررہے ہیں اور اب تک ایک سو مائیکروں ہائیڈل پاوراسٹیشن کو تعمیر کرکے اُس سے مقامی آبادی کو چار روپے فی یونٹ کی حساب سے بجلی دے رہے ہیں اور ان مائیکرو ہائیڈل پاور اسٹیشن کی تعداد ایک ہزار تک بڑھارہے ہیں جتنی خوبصورتی پاکستان میں ہے وہ سویزرلینڈ میں بھی نہیں ہے پانچ سالوں میں ایک ارب درخت لگائینگے پاکستان جیسا خوبصور ت ملک دنیا بھر میں نہیں ہے لیکن بد قسمتی سے ملک پر کرپٹ حکمرانوں کی حکومت قائم ہے ملکی حالات اور کرپشن کی وجہ سے سرمایہ کار یہاں نہیں آرہے ہیں جب ملک کا وزیر اعظم کرپشن میں ملوث ہو تو اُس ملک کا کیا ہوگا مالم جبہ آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہو سوات کو قدرت نے بے حد خوبصورتی دی ہے اُنہوں نے کہا کہ مجھے ا س بات کی خوشی ہے کہ خیبر پختو نخواہ میں دیگر صوبو ں کے برعکس کرپشن کم ہے اور یہ صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے اُنہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں آہستہ آہستہ بین الاقوامی سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاحوں کی بڑی تعداد سیاحتی مقامات کی سیر کو نکلتی ہے جوانی میں جب میں نادرن ایریاز اور دیگر سیاحتی مقاما ت کی سیر کو جاتا تھا تو تب ان سیاحتی مقامات بین الاقوامی سیاح اتے تھے لیکن اب یہ بات خوش آئند ہے یہ ملک کے سیاحتی مقامات کی سیر کیلئے اب مقامی سیاح اور آبادی بھی بڑی تعداد میں نکلتی ہے اس سے قبل وزیر اعلی پرویز خٹک اور دیگر شراکا ء نے بھی تقریب سے خطاب کیا عمران خان نے مالم جبہ سکینگ ریزرٹ میں پودا بھی لگایا اور چیرلفٹ میں وزیر اعلی خیبر پختونخواہ پرویزخٹک کے ہمراہ مالم جبہ کے چوٹی تک سیر کی اس دوران کارکن نے بھی عمران خان کے بعد چیرلفٹ میں مالم جبہ ٹاپ تک جانے کی کوشش کی جس میں بدمزگی پیدا ہوئی اور کارکنوں او ر پولیس کے مابین دھکم پیل بھی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :