صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا،فوری طور پر نافذ العمل ہو گا

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ٹیکس قوانین (ترمیمی) آرڈیننس 2016ء جاری کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ آرڈیننس کی شق 2 یکم جولائی 2016ء سے نافذ العمل ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آرڈیننس ایسے وقت میں نافذ کیا جا رہا ہے جب قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس نہیں ہو رہے۔ صدر مملکت نے یہ آرڈیننس آئین کے آرٹیکل 89 کی شق ون کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے نافذ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :