ہماری خواہش ہے پاک بھارت مذاکرات کا دوبارہ شروع ہو ں ، بھارت نے مذاکرات کا راستہ خود بند کر رکھا ہے، اعزاز چوہدری

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کو قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، سیکرٹری خارجہ کا سیمینا ر سے خطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:22

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ پاک بھارت مذاکرات دوبارہ شروع ہوں، تاہم بھارت نے مذاکرات کا راستہ خود بند کر رکھا ہے،انہوں نے یہ بات گزشتہ روز گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت ممبئی کیس کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کرتا ہے، بھارت نے ممبئی کیس کے ملزمان کے بارے میں پاکستان کیساتھ تعاون نہیں کیا جبکہ اب تک نئی دہلی نے اس واقعہ کے حوالے سے ٹھوس شواہد بھی نہیں د ئیے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کا راستہ نئی دہلی نے خود بند کر رکھا ہے، ہماری خواہش ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے راستہ ہموار کریں، انہوں نے کہا کہ بھارت کو کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ بند کرناچاہیئے، کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کو قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن کا حامی ہے، خطے میں بدامنی سے پورے خطہ متاثر ہو سکتا ہے۔