پشاور، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائد کرنے پر غور

ہشتنگری ، فردوس ، تہکال ، بورڈ ، کے ٹی ایچ کے انڈر پاسز کے ممکنہ خاتمے کیلئے تجاویز طلب

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء) ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائدکی جا رہی ہے۔ جبکہ ہشتنگری ، فردوس ، تہکال ، بورڈ ، کے ٹی ایچ کے انڈر پاسز کو ممکنہ طور پرختم کرنے کے لئے تجاویز طلب کر لی ہے ۔ ماس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے چمکنی سے کارخانوں مارکیٹ تک جی ٹی روڈ ، صدر روڈ ، پریس کلب روڈ ، یونیورسٹی روڈ ، تہکال ، بورڈ ، کے دونوں اطراف پر پانچ سے پچیس میٹر تک تجاو زات کو گرایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں دیوار شہر پشاور کو بھی گرایا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جی ٹی روڈ پر بنے تمام انڈر پاسزکو ختم کر دیا جائے گا۔تجارتی مراکز کے ساتھ ساتھ بنکوں ، گھروں ، اور تھانہ جات ، وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں کے دفاتر ، ہو ٹلز ، ریسٹورانٹس ، کو مسمار کردیا جائے گا۔گورنر ہاؤس ، پشاور میوزیم ، ریلوے سٹیشن ، پی ٹی سی ایل دفاتر کی بھی مسماری کی جائیگی جبکہ درجنوں پیٹرول پمپس اور سی این جی پمپس کو بھی جزوی طور پر ختم کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :