یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ(آج ) یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کرا رہے ہیں جس کے تحت گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرائی جا سکیں گی ۔ پاکستان ریلوے تاریخ میں اہم سنگ میل عبور کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :