وزیر اعظم نوازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ، آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے، آئی ڈی پیز کا معاملہ رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، اقبال ظفر جھگڑا

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء ) خیبرپختونخوا کے گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات میں جلد بازی نہیں کرنی چاہئے، آئی ڈی پیز کا معاملا رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، میڈیا رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پی کے نے گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں رہنماؤں آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کے دوران تباہ کیے جانے والے گھروں کے خاندانوں کو 4لاکھ فی گھرانہ معاوضہ دیا جارہا ہے، قبائلی علاقوں سے دہشتگردی کے خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیںِ، دہشتگرد سے علاقے کو خالی کرادیا گیا، پاک فوج کو آپریشن ضرب عضب پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات میں جلدبازی نہیں کرنی چاہئے، جبکہ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد میں10 سال رکھا گیا ہے،آئی ڈی پیز کا معاملا رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا، 7لاکھ آئی ڈی پیز کو وزیرستان واپس جانا ہے، علاوہ ازیں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیراعظم نواز شریف سے سابق گورنر کے پی کے سردار مہتاب عباسی نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے قومی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔