قبرص اور مصر کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

قبرص( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )قبرص اور مصر نے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت قبرص سے مصر تک زیرسمندر گیس پائپ لائن بچھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

قبرص کے وزیرتوانائی ڑورگس لاکوتریپِس اور مصری وزیر برائے پیٹرولیم طارق المولا نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اس منصوبے کے لیے سیاسی فریم ورک مکمل ہو گیا ہے اور اب منصوبے کے تجارتی پہلووٴں کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دونوں رہنماوٴں نے بتایا کہ تکنیکی ٹیمیں اور حکام اب یہ طے کریں گے کہ گیس پائپ کیسے، کب اور کس راستے سے مصر پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :