ترکی نے شامی کرد ملیشیا کے ساتھ فائربندی مسترد کر دی

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

انقرہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )ترکی کی جانب سے بدھ کے روز کہا گیا ہے کہ انقرہ حکومت شام میں کرد ملیشیا کے ساتھ فائربندی پر رضامند نہیں ہو گی۔ شمالی شام میں ترکی شامی کرد ملیشیا کے ساتھ برسرپیکار ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے وزیر برائے یورپی امور نے سرکاری نیوز ایجنسی انادولو سے بات چیت میں کہا کہ ترکی کرد عناصر کے ساتھ کسی قیمت پر فائربندی قبول نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ امریکی تجویز پر شام میں متحرک کرد باغیوں نے ترکی کے ساتھ فائربندی کا اعلان کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے سے ترکی شمالی شام میں اسلامک اسٹیٹ اور کرد باغیوں کے خلاف عسکری کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :