برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور، مائیکل ٹیمر نئے صدر بن گئے

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:50

برازیلیہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء) برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کو مواخذہ کی تحریک منظور ہونے کے بعد اقتدار سے علیحدہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈیلما روسیف پر الزام تھاکہ انہوں نے بجٹ میں گھپلے کئے ہیں۔ 61 سینیٹرز نے مواخذہ کی تحریک کے حق میں جبکہ 28 نے تحریک کے خلاف ووٹ دیا۔ مواخذہ کی تحریک کے بعد مائیکل ٹیمر نے برازیل کے صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔