جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

ملزمان کو دو دو لاکھ کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء ) جعلی ڈگری کیس میں ایگزیکٹ کے چیئرمین اور سی ای او شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،عدالت نے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے ایگزیکٹ کی سی ای او اور چیئرمین شعیب شیخ اور منیجر آپریشنز وقاص عتیق کی ضمانت کی درخواستوں پر انتیس اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے دونوں ملزمان کی درخواست ضمانت پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کو دو دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا ہے،شعیب شیخ سمیت ایگزیکٹ کے دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی اے نے گزشتہ سال مئی میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا تھا،دونوں ملزمان سوا سال سے کراچی جیل میں قید ہیں جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ملزم شعیب شیخ کو منی لانڈرنگ کیس میں بری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :