وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات

دوطرفہ تعاون،علاقائی امور اور قائد ایم کیو ایم سے متعلق امور پر بات چیت

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات میں دوطرفہ تعاون،علاقائی امور اور ایم کیو ایم کے بانی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز وفاقی وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات اہم دوطرفہ اور علاقائی امور اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان الطاف حسین کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا