قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان

بدھ 31 اگست 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج (بدھ) کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے‘ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سسلے میں الیکشن کمیشن ن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق اعلان اس لئے کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی حلقہ 63 جہلم کے ووٹرز اپنے ووت کا آئینی و قانونی حق باآسانی استعمال کر سکیں۔ واضح رہے کہ حلقہ این اے 63 سے مسلم لی گسے تعلق رکھنے والے ملک اقبال مہدی رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ جن کی وفات سے سیٹ خالی ہوگئی تھی۔