وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی

ملک کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو ریلیف دینے کے نام پر حکومت نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے

بدھ 31 اگست 2016 10:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی ہے ملک کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو ریلیف دینے کے نام پر حکومت نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ وزارت پانی و بجلی نے عوام ایک سے 3 روپے تک فی یونٹ نرخ کم کرنے سے انکار کیا ہے بجلی کی پیداواری لاگت کم کرنے سے عوام کو 103 ارب روپے ریلیف ملنا تھا تقسیم کار کمپنیاں ہر ماہ عوام سے 17 ارب روپے اضافی وصول کررہی ہے بجلی چوری اور لائن لاسز کو کنٹرول کرنا کمپنیوں کی ذمہ داری ہے اس میں عوام کا کوئی قصور نہیں ہے۔

بجلی چوری ار لائن لاسز وصولی کی مد میں عوام کو 125 ارب روپے ریلیف ملنا تھا لیکن وزارت پانی و بجلی اور وزارت خزانہ نے عدلیہ سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے ملک کی تاریخ میں پہلی بار اس حکومت نے عوام کو ریلیف دینے پر عدالت سے اپنا حکم امتناعی حاصل کیا ہے۔