وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس

چاروں صوبوں نے وفاق سے دسمبر تک آٹھویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل وار جائزہ اجلاس سہ ماہی بنیاد پر بلانے کا مطالبہ کر دیا صوبوں کی جانب سے تجویز کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اب جائزہ اجلاس سہ بنیاد پر ہو گا، اسحاق ڈار گزشتہ مالی سال 2015-16کے پہلے چھ ماہ کے دورا ن ایف بی آر نے 1448ارب روپے اکٹھے کئے، سیکرٹری خزانہ کی بریفنگ

بدھ 31 اگست 2016 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)چاروں صوبوں نے وفاق سے دسمبر تک آٹھویں قومی مالیاتی ایوارڈ کی تشکیل وار جائزہ اجلاس سہ ماہی بنیاد پر بلانے کا مطالبہ کر دیا وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا ، اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ صوبوں کی جانب سے تجویز کے بعد یہ طے پایا ہے کہ اب جائزہ اجلاس سہ بنیاد پر ہو گا، انہوں نے بتایا ادئیگیوں کے حوالے سے صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ اجلاس میں صوبوں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نئے این ایف سی ایوارڈ کیلیے ٹائم ٹیبل دیا جائے جبکہ اجلاس کے بعد خیبر پختونخوا اور پنجاب کی وزیر خزانہ نے بھی سہ ماہی بنیاد پر جائزہ اجلاس بلانے پر اتفاق کیا دریں اثنا وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس رلیز کے مطابقسیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ مالی سال 2015-16کے پہلے چھ ماہ کے دورا ن ایف بی آر نے 1448ارب روپے اکٹھے کئے جو کہ صوبوں کو قدرتی گیس،گیس ڈویلپمنٹ سرچارج،رائلٹی آن کروڈ آئل،ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں منتقل کردی ہے جبکہ قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی50.43ارب روپے اکٹھی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ان ٹیکسوں میں سے پنجاب کا حصہ 412.79ارب روپے،سندھ کا195.86ارب روپے،کے پی کے کا 115.64ارب روپے اور بلوچستان کا 75.52ارب روپے بنتا تھا۔کے پی کے اور بلوچستان کو 14.02ارب روپے اور 5.47ارب روپے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ کی مد میں بھی ادا کئے گئے ہیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبوں کی جانب سے وفاق کے معاشی اعداد وشمار پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا۔بات چیت کے بعد تیار کردہ ڈرافٹ رپورٹ کو منظوری کیلئے نیشنل اسمبلی،سینیٹ وچاروں صوبائی اسمبلیوں میں پیش کر دیا جائے گا۔اجلاس میں وزیرخزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا،وزیر اعلیٰ سندھ و فنانس منسٹر مراد علی شاہ،سیکرٹریخزانہ بلوچستان اکبر درانی ،وزیرخزانہ کے پی کے مظفر سید اور چاروں صوبوں کے وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :