ملک کو دھوکا نہیں دے سکتی، دلما روسیف

بدھ 31 اگست 2016 10:53

ساؤ پولو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) برازیل کی معزول صدر دلما روسیف نے سینیٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان کے مواخذے کے خلاف ووٹ دے۔ انہوں نے تسلیم کیا ہے کہ ان سے غلطیاں سرزد ہوئیں لیکن وہ ملک سے وفادار ہیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ میں اپنا دفاع کرتے ہوئے گزشتہ روز اس خاتون سیاستدان نے مزید کہا کہ وہ اپنی برداری کو کبھی دھوکا نہیں دی سکتی ہیں۔ اڑسٹھ سالہ روسیف کو بدعنوانی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ ناقدین کے مطابق قوی امید ہے کہ انہیں صدر کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔