انتہا پسندی کے خدشات، بون میں کنگ فہد اکیڈمی بند کر دی جائے گی

بدھ 31 اگست 2016 10:53

بون( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) سابق جرمن دارالحکومت بون میں قائم کنگ فہد اکیڈمی اس سال کے اختتام تک بند کر دی جائے گی۔ سعودی عرب کے تعاون اور سرمائے کی مدد سے چلنے والی اس اکیڈمی پر نائن الیون کے بعد سے مسلم انتہا پسندی کے ضمن میں کڑی نظر رکھی گئی تھی۔

(جاری ہے)

سعودی حکومت نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال کے اختتام پر اس اسکول کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔ بون کے علاقے باڈ گوڈسبیرگ کے علاقے میں قائم اس تعلیمی ادارے سے تیس اساتذہ وابستہ ہیں جبکہ اس وقت اس کے طالبعلموں کی مجموعی تعداد ڈیڑھ سو ہے۔