بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار

بدھ 31 اگست 2016 10:53

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما قاسم علی کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ ایک خصوصی عدالتی کورٹ نے انہیں سن انیس سو اکہتر میں پاکستان سے آزادی کی جنگ کے دوران جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

نومبر سن دو ہزار چودہ میں خصوصی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ علی پر تشدد، اغوا اور قتل کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ اب اس اپوزیشن رہنما کی سزائے موت پر عملدرآمد میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے۔ انسانی حقوق کے اداروں نے بنگلہ دیش میں جنگی جرائم کی اس خصوصی عدالت کی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :