شام میں جہادیوں کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے تازہ حملے

بدھ 31 اگست 2016 10:52

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) امریکی عسکری اتحاد نے شامی شہر جرابلْس میں داعش کے جنگجووٴں کے خلاف تازہ حملے کیے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق گزشتہ رات دو جنگی طیاروں نے جہادیوں کے دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

ترک نواز فورسز نے گزشتہ ہفتے ہی جرابلْس میں ان داعش کے جنگجووٴں کو پسپا کیا تھا۔ بعد ازاں یہ فورسز ان علاقوں کی طرف پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہیں، جہاں واشنگٹن نواز کرد باغی پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :