لیبیا، یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں مہاجرین کو بچا لیا گیا

بدھ 31 اگست 2016 10:52

روم( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) اطالوی ساحلی محافظوں نے بتایا ہے کہ لیبیا کی ساحلی حدود سے ساڑھے چھ ہزار مہاجرین کو بچا لیا گیا۔ حالیہ برسوں میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

یورپ پہنچنے کے خواہشمند ان ہزاروں مہاجرین کو بچانے کی خاطر امدادی کارکنوں نے گزشتہ روز لیبیا کے بندر گارہی شہر صبراتہ سے بیس کلو میٹر دور سمندری پانیوں میں چالیس مختلف آپریشن کیے۔ گزشتہ اتوار کو بھی وہاں سے ایک ہزار ایک سو دس مہاجرین کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق صومالیہ اور اریتریا سے بتایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :