آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہیں، شٹائن مائر

بدھ 31 اگست 2016 10:50

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء ) جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپی یونین کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے کے حوالے سے ابھی مزید کام کیا جانا باقی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج برلن میں کہا کہ اس تجارتی ڈیل کے معیارات اور طریقہ کار کو واضح کرنے کے لیے مزید مذاکراتی عمل درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تین برسوں سے جاری مذاکراتی سلسلے کے باوجود ٹی ٹی آئی پی نامی اس ڈیل کا مستقبل غیر واضح ہے۔ جرمن وزیر اقتصادیات زیگمار گابریل نے ویک اینڈ پر کہا تھا کہ یہ مذاکرات ناکام ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :