ایپل کو آئرلینڈ میں ریکارڈ ٹیکس کا سامنا

اربوں یورو پر مشتمل یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس جرمانہ ہو گا قبل آئرلینڈ میں ایپل کے ٹیکسوں کے معاملے پر تین سال سے تحقیقات جاری تھیں، جسے یورپی یونین نے غیرقانونی قرار دیا تھا، ایپل اور آئرلینڈ کا اپیل کرنے کا فیصلہ

بدھ 31 اگست 2016 10:50

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء )یورپی یونین کے تجارتی مسابقت کے شعبے کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو رپبلک آف آئرلینڈ میں اربوں یورو مالیت کا ٹیکس دینا پڑ سکتا ہے۔۔ اس سے قبل آئرلینڈ میں ایپل کے ٹیکسوں کے معاملے پر تین سال سے تحقیقات جاری تھیں، جسے یورپی یونین نے غیرقانونی قرار دیا تھا۔ اربوں یورو پر مشتمل یہ یورپ کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹیکس جرمانہ ہو گا۔

توقع ہے کہ ایپل اور آئرلینڈ کی حکومت دونوں اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔یورپی یونین کے ٹیکس قوانین کے تحت ملکی ٹیکس حکام منتخب کمپنیوں کو ٹیکس کی چھوٹ دینے کے مجاز نہیں ہیں۔ یورپی یونین اسے غیرقانونی حکومتی امداد قرار دیتی ہے۔یورپی یونین کے حکام کے مطابق 1991 اور 2007 میں آئرلینڈ کی حکومت نے جو فیصلے کیے ان کے تحت ایپل کو آئرلینڈ میں ٹیکس کی رقم بچانے کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

ایپل کمپنی کی ساخت کی وجہ سے اسے قانونی طریقے سے ٹیکس بچانے اور اس چھوٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے بین الاقوامی فروخت آئرلینڈ سے گزارنے کا موقع ملا۔توقع ہے کہ منگل کے روز یورپی یونین کی مسابقتی مینیجر مارگریتھ ویسٹیجر اس بات کا تخمینہ پیش کریں گی کہ ایپل کو کتنی رقم جمع کروانا ہو گی۔تاہم حتمی رقم کا تعین آئرش حکام کریں گے۔دوسری جانب ایپل اور دوسری امریکی کمپنیوں کے خلاف اس طرح کی تحقیقات پر امریکہ نے تنقید کی ہے۔

گذشتہ ہفتے امریکی وزارتِ خزانہ نے کہا تھا کہ یورپی کمیشن ایک بین الاقوامی ٹیکس محکمہ بنتا جا رہا ہے جو رکن ممالک کے ٹیکس قوانین میں مداخلت کر کے انھیں بیاثر بنا رہا ہے۔امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ یورپی کمیشن امریکی کمپنیوں کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہا ہے، اور اس کی جانب سے عائد کردہ جرمانے ’سخت تشویش ناک‘ ہیں۔

متعلقہ عنوان :