تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند

پاک افغان سرحد پر فلیگ میٹنگ ، سکیورٹی حکام نے بارڈر کھولنے پر بات چیت کی ، آج اہم اعلان متوقع یہ واقعہ سازش کے تحت ہوا ہے کسی تیسرے فریق نے کر وایا ، افغان حکام

بدھ 31 اگست 2016 10:46

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) افغان فورسز اورشہریوں کے جانب سے سبز ہلالی پاکستانی پرچم کی توہین کے خلاف احتجاجاً تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند رہا پاک افغان سرحد زیرو پوائنٹ پر پاک افغان سیکیورٹی حکام کے درمیان باب دوستی کھولنے کے متعلق چوتھا فلیگ میٹنگ ہوا جس میں پاکستان اور افغانستان کے باڈر سیکیورٹی حکام کے درمیان باڈر کھولنے کی متعلق بات چیت ہوئی جس میں دونوں جانب سے تجاویز پیش کئے گئے جس پر آج تک حتمی فیصلہ ہوجائیگا افغان حکام نے کہا کہ یہ واقعہ سازش کے تحت ہوا ہے کسی تیسرے فریق نے کر وایا اس پر دونوں جانب سے یہ طے ہوا کی جس عناصر نے اشتعال انگیزی کی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی اور مزید کہا کہ مشترکہ دشمن چاہیے پاکستان میں ہو یا افغانستان میں ان کے سر کوبی کیلئے کاروائی کریں گے اور میٹنگ ڈیڈلاک کے بعد ختم ہوا سرحدکی بند ش کے وجہ سے سرحد کے دونوں جانب نیٹوں کنٹینر ز و آئل ٹینکر،افغان ٹرانزٹ ٹریڈاور ہر قسم کی مال بردار ٹرک پھنس کر رہ گئے اور سرحد کی بندش کی وجہ سے ٹرکوں میں لادے اشیاء خوردنوش ،سبزی و میوہ جات خراب ہورہے ہیں جس کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے باب دوستی بند ہونے سے پاک افغان تجارت نیٹو سپلائی سمیت ہر قسم کے کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی یاد رہے ابھی تک پاک افغان باڈر فورسز کے درمیان چار فلیگ میٹنگز ہوئے ہیں جو بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کی وجہ سے پاک افغان باڈر تا حال بند ہے۔