پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے، ششماسوراج

بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی کے خالف معلومات کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ،جان کیری

بدھ 31 اگست 2016 10:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے‘ جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہاکہ بھارت اور امریکہ نے دہشت گردی کے خالف معلومات کے تبادلے پر اتفاق کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں کمرشل سٹریٹجک مذاکرات کے بعد امریکی اوربھارتی وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کیلئے امریکہ کی حمایت کا شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے۔ اس باتپر اتفاق ہوا تھا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے دوہرے معیار نہیں ہوسکتے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہناہے کہ دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں چاہے کہیں بھی ہو اورکوئی بھی ہو۔ اچھے اور برے دہشت گرد میں فرق نہیں کرنا چاہیے۔ امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا ۔ دہشت گردی کے خلاف معلومات کے تبادلہ پر بھارت سے اتفاق ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جمہورتیں مل کر نہ صرف اپنے عوام کو بلکہ پوری دنیا کو فائدہ پہنچا سکے ہیں۔