این اے 110، خواجہ آصف کیخلاف انتخابی عذر داری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی

منگل 30 اگست 2016 10:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی 2013ء کی عام انتخابات میں کامیابی کے خلاف انتخابی عذر داری کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آج ہوگی۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سر برا ہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔

(جاری ہے)

نادرا نے این اے 110 کی مکمل فرانزک رپورٹ 19 اگست کو سپریم کورٹ میں جمع کروا دی تھی۔نادرا رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 16ہزار ووٹوں کی تصدیق نہ ہوسکی۔خواجہ آصف نے عام انتخابات میں 92484 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے 71573 ووٹ حاصل کئے تھے۔ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی کامیابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔