امجد صابری قتل کیس میں انتہائی اہم پیش رفت

امجد صابر ی کو بھتہ نہ دینے پر قتل کیا ،ان کو قتل کرنے کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئیں تھیں،گرفتار ملزم شہزاد ملا کا انکشاف

منگل 30 اگست 2016 10:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)معروف قوال امجدصابری قتل کیس میں اہم پیشرفت ،کراچی میں گرفتارشہزادملانے پولیس کوبیان میں اہم انکشافات کئے ،پولیس کواہم ملزم اورآلہ قتل کی تلا ش ہے ،قتل بھتہ نہ دینے پرکیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم کے مبینہ سیکٹرانچارج شہزادملاکوپولیس نے چندروزقبل قتل اوراقدام قتل کی گئی وارداتوں میں ملوث ہونے پرضلع غربی سے گرفتارکیاتھااورقانون نافذکرنے والے ادارے ان کی گرفتاری کیوصیغہ رازمیں رکھے ہوئے ہیں ،ملزم نے تفتیش کے دوران اہم انکشاف کئے ہیں اورپولیس کوبتایاکہ امجدصابری کوبھتہ نہ دینے پرقتل کیاگیاہے امجدصابری کے قتل کیلئے چھ ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں ان کی ریکی اورٹارگٹ کلنگ میں 4دہشتگردملوث تھے اورقتل کرنے کی ذمہ داری لیاقت آبادسیکٹرکے دوکارکنان نعمان اورعمران کودی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کوقتل کے اہم ملزم کی تلاش ہے اورابھی تک قتل میں استعمال ہونے والاپستول بھی نہ مل سکاہے

متعلقہ عنوان :