وزیراعظم محمدنوازشریف کی ایک سال تنخواہ کاچیک بدست انجینئرامیرمقام نوازشریف کڈنی سنٹرسوات کے MSکے حوالے

وزیراعظم محمدنوازشریف نے غریب اورنادارمریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک سال کی تنخواہ21لاکھ60ہزارعطیہ کردی

منگل 30 اگست 2016 10:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے ایک سال تنخواہ کاچیک مبلغ 21لاکھ 69ہزارروپے نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کے ایم ایس کے حوالے کردی۔یادرہے کہ وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف نے سوات کے غریب اورمستحق افرادکی علاج معالجے کیلئے اپنے ایک سال کی تنخواہ کاچیک نوازشریف کڈنی ہسپتال میں جمع کرانے کیلئے انجینئر امیرمقام کودیاتھا۔

MSنے اانجینئرامیرمقام کوہسپتال کے حوالے سے مفصل بریفنگ دی اورمسائل سے آگاہ کیا۔اس موقع پرانجینئر امیر مقام نے نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات میں مریضوں کیلئے پاکستان بیت المال کی طرف سے فی الفورویل چیئرزکی فراہمی اورایکسپریس فیڈرلگانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرضلعی ناظم سوات محمدعلی شاہ اورمسلم لیگ(ن)سوات کے صدرقیموس خان نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی ملاکنڈڈویژن کے مستحق مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ایک سال کی تنخواہ خیبرپختونخواکے عوام سے دلی محبت کاواضح ثبوت ہے اورانشاء اللہ انکی یہ محبت اورلگن قائم ودائم رہیگا۔انہوں نے کہاکہ کسٹم ایکٹ کی واپسی بھی اس دل لگی کی ایک کڑی ہے۔انجینئرامیرمقام ہسپتال کے انتظامیہ کوسختی سے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ بلاشبہ نوازشریف کڈنی ہسپتال محمداسحاق ڈار وفاقی وزیر برائے خزانہ وچیئرمین پنجاب ہاسپیٹل ٹرسٹ اوروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی کاوشوں سے ممکن ہوامگریہ اب آپکی ذمہ داری ہے کہ ہسپتال میں علاج اورنضم ونسق کوبہترسے بہترین بنائیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواعوام کی فلاح وبہوداوراس خطے کی ترقی کیلئے موجودہ وفاقی حکومت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔