مجھے ایم کیو ایم کا سربراہ لکھا جائے،فاروق ستار

لندن کا سوئچ آف کردیا ہے،واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیاہے،رہنما ایم کیو ایم

منگل 30 اگست 2016 11:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مجھے ایم کیو ایم کا سربراہ لکھا جائے،لندن کا سوئچ آف کردیا ہے،لندن کو واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیاہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ 22اگست کا واقعہ طے شدہ تھا،22اگست کو جس نے بھی ہنگامہ آرائی کی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے،توڑ پھوڑ کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے،ہنگامہ آرائی کرنے والے اگر ایم کیو ایم سے تھے بھی تو اب وہ پارٹی سے خارج ہیں،ہمارے ساتھ معلومات شےئر کرکے صورتحال واضح کی جائے ،ہم تعاون کیلئے تیار ہیں،شاید کچھ لوگ ایسے ہوں جنہوں نے جرائم کئے ہوں،عسکری ونگ نہیں شاید کوئی عسکریت پسند ہو۔

انہوں نے کہا کہ لندن کا سوئچ آف کردیا ہے،22اگست کے بعد لندن سے کوئی رابطہ نہیں ہے،ہم نے لندن گروپ کو وٹس اپ گروپ سے بھی نکال دیا ہے،پریس کلب جانے سے پہلے پرویز رشید سے بات ہوئی تھی،میں سکائپ استعمال کرتا ہی نہیں ہوں،اپنا موبائل فون دینے کو تیار ہوں میرا موبائل فون چیک کرلیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم کا آئینی سربراہ ہوں اور مجھے ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ لکھا جائے،ندیم نصرت اور واسع جلیل کے بیانات کو ایم کیو ایم کا مؤقف نہ سمجھا جائے،ان کے بیانات ان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے،ایم کیو ایم کا مؤقف وہی ہے جو ہمارا مؤقف ہے

متعلقہ عنوان :