چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہر مشکل وقت میں مدد کی ، نواز شریف

دونو ں ملک یکجان دو قالب ہیں چین کا پاکستان پر بھر پور اعتماد کبھی نہیں بھولیں گے 2018 میں مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے، ،اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر جس سے غربت ختم اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ، توانائی کے بیشتر منصوبے دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلیے جائیں گے ،وزیراعظم کا پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب

منگل 30 اگست 2016 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین یک جان دو قالب ہیں چین دنیا بھر میں پاکستان کی عزت کا محافظ ہے اور اس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور تنہا نہیں چھوڑاپاکستان اور چین 2018 میں مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے۔ خطے میں استحکام کے لیے دونوں مل کر کام کریں گے، توانائی کے بیشتر منصوبے دوہزار اٹھارہ تک مکمل کرلیے جائیں گے پیر کو اسلام آباد میں پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی اقتصادی مشکلات میں بھی چین نے ہمیں اکیلا نہیں چھوڑا ۔

پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آ گیا ہے توانائی کے شعبے میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

2018 تک لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر رواں سال کام شروع ہو جائے گا ۔اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور آئے گا اور غربت ختم ہو جائے گی۔

پیر کے روز پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس اور نمائش سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے پاکستان چین کے برادرانہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تزویرانی تعلقات کے مضبوطی کی مظہر ہے چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی انہوں نے کہا کہ زلزلہ میں چین کا پاکستان سے تعاون قابل تعریف رہا اقتصادی مشکل میں بھی چین نے پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا چین سے ہمارے تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں پاکستان نے ہر عالمی فورم پر چین کی حمایت کی ہے دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد اور ایماندار پر مشتمل ہیں ایک روز ایک خطے کا وژن علاقائی روابط کے فروغ میں اہم ہو گا ۔

خطے میں امن و استحکام کے لئے مل کر کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے پاکستان میں سلامتی کی صورت حال بہت بہتر ہوئی ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آ گیا ہے اور دنیا سے تجارت کرنا چاہتا ہے اقتصادی راہداری کے ثمرات وسیع اور مستقل ہیں اقتصادی راہداری چین کے ساتھ مضبوط رابطے کا باعث بنے گی ۔

توانائی کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے کہ اکہ توانائی کے شعبے میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے توانائی کے بیشتر منصوبے 2018 میں مکمل ہو جائیں گے پاک چین ایکسپریس وے کی تعمیر کے لئے سرمایہ کاری کر رہا ہے ایکسپریس ہائی وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہو گا اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر رواں سال کام شروع ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لئے گیم چینجر اور خطے کی تقدیر بدل دے گی منصوبوں سے ملک میں سے دونوں ملکوں کی معیشت قریب آئیں گی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر احسن اقبال اور ان کی وزارت مبارکباد کی مستحق ہے چین سے کانفرنس میں شرکت کے لئے آنے والوں کے بھی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ چین کے سفیر سن وی ڈونگ پاکستان کے بہترین دوست ہیں چین میں پاکستانی سفیر نے بھی تعلقات مستحکم بنانے کے لئے محنت کی ہے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین 2018 میں مشترکہ سیٹیلائٹ خلا میں بھیجیں گے۔

چین اور پاکستان یکجان ، دو قالب ہیں،خطے میں استحکام کے لیے دونوں مل کر کام کریں گے، ۔کہ اقتصادی راہداری کے ثمرات وسیع اور مستقل ہیں ملک میں جاری منصوبوں سے نیا دور آئے گاجس سے غربت کا خاتمہ ہو گا۔ پاکستان تجارت کی دنیا میں واپس آ چکا ہے،دنیا سے تجارت کرناچاہتا ہے۔پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری پاکستان کے لئے گیم چینجرہے جوخطے کی تقدیر بدل دیگا۔

چین پاکستان میں ا یکسپریس ویکی تعمیرمیں بھی سرمایہ کاری کررہا ہے۔ایکسپریس ہائی وے نیشنل ہائی وے سے منسلک ہوگا۔وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری نمائش کا افتتاح کیا، چین کے نجی شعبے کی کمپنیوں کے سربراہان،نمائندے اور غیرملکی سرمایہ کار نمائش میں شریک ہوئے۔ وزیر اعظم نے اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔