پی آئی اے نے پہلا اے 320 طیارے کا سی چیک اپ مکمل کر لیا

پیر 29 اگست 2016 10:48

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء )اس چیک اپ کے دوران جہاز اے پی- بی ایل سی کے قالین، سیٹ کورز تبدیل کیئے گئے جبکہ جہاز کے واش روم اور کیبن کی مکمل طور سے صفائی کی گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے اپنی ورکشاپ میں جہاز کا مینٹیننس چیک اپ بھی کیا جس سے کثیر زرمبادلہ بچایا گیا۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں اتنی اہلیت اور قابلیت ہے کہ وہ اپنے طیاروں کے علاوہ دوسرے ممالک کے جہازوں کو بھی مینٹیننس کی سہولت مستقل بنیادوں پر فراہم کرتی ہے۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر برنڈ ہلڈن برانڈ نے پی آئی اے کے شعبہ انجینئرنگ کی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سی چیک اپ اس بات کی بنیاد ہے کہ اب ہم یہ سہولت پاکستان آنے والے جہازوں کو یا دوسرے ممالک کو مہیا کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :