کے پی کے حکومت نے وزارت پٹرولیم سے تربیتی فنڈز کے اربوں روپے مانگ لئے

پیر 29 اگست 2016 10:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء ) خیبر پختونخوا حکومت نے پٹرولیم انجینئروں کی فہرست کے لئے وقف فنڈز میں اربوں روپے مانگ لئے ہیں صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ حکام پٹرولیم انجینئروں کو بیرون ممالک تربیت کیلئے بھجوانے کی بجائے وزارت کے اعلی افسران خود تربیت کے نام پر بیرون ملک عیاشیاں کرکے آجاتے ہیں خیبر پختونخوا حکومت کے آئل اینڈ گیس کمپنی کے ایم ڈی میجر ریٹائرڈ اسلم خان خٹک نے یہ خط لکھا ہے کہ وزارت پٹرولیم کے پی کے کے حصہ کے تربیت فنڈز واپس کرنے صوبائی حکومت نے مطالبہ بھی کیا ہے اب تک تربیت کیلئے بیرون ملک جانے والے افسران کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں خبر رساں ادارے کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان میں آئل اینڈ گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں ڈرلنگ کے وقت 25000ڈالر اور پروڈکشن کے وقت 50000 ڈالر ڈائریکٹرجنرل کسیشن اکاؤنٹس میں ڈیپازٹ کراتی ہیں اور اب تک وزارت پٹرولیم کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کے فنڈز موجود ہیں وزارت پٹرولیم قانون کے مطابق یہ فنڈز پٹرولیم انجینئروں کی بیرون ملک تربیت پر خرچ کئے جاتے ہیں لیکن افسران انجینئروں کو بیرون ملک بھجوانے کی بجائے خود سیر سپاٹوں پر چلے جاتے ہیں کے پی حکومت نے یہ فنڈز مانگ لئے ہیں اور قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم کو ایک خط لکھا ہے اور اب تک بیرون ملک بھجوائے گئے افسران کی تفصیلات طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ کے پی میں درجنوں آئل کمپنیوں تلاش میں مصروف ہیں لیکن یہ فنڈز وفاق کے اپنے پاس رکھ لئے ہیں