پاکستان چیس ٹیم کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ کوروکاجائے، گولڈ میڈلسٹ تنویر گیلانی

حکومت کی جانب سے ورلڈ چیس فیڈریشن اور باکو آذربائیجان میں ٹورنامنٹ کمیٹی کو آگاہ کیے جانے کے باوجود ایک گروپ قومی چیس ٹیم کی آڑ میں انسانی ا سمگلنگ میں مصروف ہے،چیس اولمپک گولڈمیڈلسٹس

پیر 29 اگست 2016 10:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)چیس اولمپک گولڈ میڈلسٹ تنویر گیلانی، اولمپک گولڈ میڈلسٹ محمدوقار اور اولمپک سلور میڈلسٹ عامر کریم سمیت پاکستان کے ٹاپ چس کے کھلاڑیوں نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی قرار ہونے کے باوجود اور وزارت داخلہ کے علم میں ہونے کے باوجود پاکستان نیشنل چس ٹیم کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کو روکا جائے ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے عزت اور میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑی یہ نہیں دیکھ سکتے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے ورلڈ چیس فیڈریشن اور باکو آذربائیجان میں ٹورنامنٹ کمیٹی کو آگاہ کیے جانے کے بعد اور وزارت داخلہ کو آگاہ کیے جانے کے باوجود ایک گروپ قومی چیس ٹیم کی آڑ میں انسانی ا سمگلنگ میں مصروف ہے اور پاکستانی گورنمنٹ کی رٹ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک سے باہر جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر داخلہ سے اپیل کی کہ اپنی وزارت کے حکام سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد پاکستانی نام کو غیر قانونی نمائندگی سے فوری بچائیں اور اس گروہ کے خلاف کاروائی کریں جو وزارت داخلہ کے این او سی کے بغیر ملک سے غیر قانونی طور پر جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کے پاکستان کے پرچم کو غیر قانونی گروپ ملک سے باہر ورلڈ چیس اولمپیاڈ باکو آذربائیجان میں نمائندگی کرنا چاہتے ہیں باکو آذربائیجان میں ایک سو اسی سے زاید ممالک کے قومی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ قومی میڈیا اور اخبارات نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اس گروپ کو غیر قانونی قرار دینے اور وزارت داخلہ اور ایف ائی اے کو آگاہ کرنے کی خبریں شہ سرخیوں سے شایع کی ہیں

متعلقہ عنوان :