پشاور سمیت صوبے بھر سے افغان مہاجرین نے افغانستان کے بجائے بیرون ممالک جانے کی کو شش شروع کر دی

پیر 29 اگست 2016 10:36

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء) پشاور سمیت صوبے بھر سے افغان مہاجرین نے افغانستان کے بجائے بیرون ممالک جانے کی کو شش شروع کر دی ہیں ۔ ان افغان مہاجرین کے رشتہ دار پہلے سے ہی بیرون ممالک میں موجود ہیں ۔ بعض افغان مہاجرین نے افغانستان میں بدامنی اور طالبان کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث بیرون ممالک سفارتخانوں میں ویزے کیلئے درخواستیں جمع کرائی ہے جبکہ بیشتر نے اپنے قریبی رشتہ دارو ں کے توسط سے بیرون ملک جانے کی کو شش شروع کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ جون سے اگست تک پشاور کے مختلف علاقوں سے اٹھائیس افغان خاندان یورپی ممالک منتقل ہو چکے ہیں ۔ ان افغان مہاجرین کے پشاور سمیت صوبے بھر میں کاروبار بھی تھا ۔ خیبر بازار میں کاروباری افغان مہاجر گزشتہ روز اسلام آباد سے لندن کے لئے روانہ ہو گیا ہے اور خیبر بازار میں اپنے فریج ، اے سی کی دکان کو فروخت کردیا ہے ۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے بیرون ممالک جانے کے لئے کوشش تیز کی گئی ہے ۔ جس کے باعث ان افغان مہاجرین نے اپنے رہائش گاہوں کو بھی کم قیمت پر فروخت کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت 85لاکھ روپے کا گھر گزشتہ روز پچاس لاکھ روپے میں فروخت کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :