وینزویلا کا سونا تلاش کرنے والی کانکن کمپنیوں کے ساتھ 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ

پیر 29 اگست 2016 10:56

کراکس( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء ) وینزویلا نے سونا تلاش کرنے والی بین الاقوامی کانکن کمپنیوں کے ساتھ 5.5 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا۔

(جاری ہے)

صدر نکولس مادورو نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا کہ مختلف بین الاقوامی گولڈ مائننگ کمپنیوں کے ساتھ کانکنی کا معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت یہ کمپنیاں سونے کی تلاش میں حصہ لیں گی۔ان کمپنیوں میں کینیڈا کی بیرکس گولڈ کارپوریشن اور چین کی شانڈونگ گولڈ بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اس اقتصادی بحران سے نکلنے کا راستہ ہے جو تیل پیدا کرنے والے ملکوں کو تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث درپیش ہے۔

متعلقہ عنوان :