نخاتون سے شادی کے بغیر تعلقات امریکی فوجی جنرل عہدے سے برطرف

پیر 29 اگست 2016 10:56

واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء )ایک امریکی جنرل کو شادی کے بغیر تعلقات قائم کرنے اور وسائل کے غلط استعمال پر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایسے تعلقات فوجی قانون کی خلاف ورزی ہیں اور اس سے فوجی افسر کو بلیک میل کئے جانے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔انویسٹی گیشن کے مطابق میجر جنرل ڈیوڈ ہائیٹ نے 2005ء میں عراق میں ملنے والی خاتون کنٹریکٹر سے 10 سال تک تعلقات استوار رکھے اور آوارہ طرز زندگی اختیار کئے رکھا۔

(جاری ہے)

یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق میجر جنرل ڈیوڈ ہائیٹ شادی شدہ اور چار بچوں کے والد ہیں تاہم وہ اپنے دوست جینیفر آرمسٹرانگ کے ساتھ باقاعدہ کلبوں میں جاتے اور دیگر جوڑوں کے ساتھ پارٹیوں میں شرکت کرتے رہے۔وہ ایڈمرل مائیک مولن کے مشیر رہے ہیں۔ ڈیوڈ ہائٹ اور مسز آرمسٹرانگ کا معاشقہ 10 سال بعد 2015ء میں ختم ہوگیا۔ ہائیٹ پر آرمسٹرانگ کو فون کالز کرنے اور ای میلز بھیجنے کیلئے وسائل کے غلط استعمال کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے سرکاری فون سے آرمسٹرانگ کو 1400 منٹ کی کالز کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :