مکی آرتھر نے سینئر کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

ٹیم میں کسی کی جگہ پکی نہیں جو پرفارمنس دیگا وہی کھیلے گا، ہیڈ کوچ

اتوار 28 اگست 2016 12:32

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء )پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے سینیئر کھلاڑیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی، قومی ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کسی کی جگہ پکی نہیں جو پرفارمنس دیگا وہی کھیلے گا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھرنے کہا ہے کہ جو کارکردگی کا مظاہرہ کریگا وہی ٹیم کا حصہ بنے گا ، پرفارمنس نہ دینے والوں کی ٹیم میں کوئی گنجائش نہیں ،نوجوان ان کی جگہ لینے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

معنی خیز انداز میں کوچ نے قومی ٹیم کے اوپنر اور آوٴٹ آف فارم محمد حفیظ پر تنقید کی ، جس کے بعد محمد حفیظ کی ٹیسٹ کے بعد ون ڈے میں بھی پوزیشن خطرے میں پڑگئی۔یاد رہے کہ محمد حفیظ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی چھ اننگز میں صرف ایک سو دو رنز بنائے ،آئرلینڈ کے خلاف سینتیس اور انگلینڈ کے خلاف گیارہ رنز بناکر آوٹ ہوگئے تھے۔