حافظ آباد،موت تارڑمیں مسلم لیگ(ن)کے مقامی رہنماء کرنٹ لگنے سے جاں بحق

اتوار 28 اگست 2016 12:36

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)حافظ آباد کے نواحی گاؤں موت تارڑ میں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما کرنٹ لگنے سے جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مقامی راہنما محمد عارف تارڑ عرف فوجی نے زرعی رقبہ میں لگی بجلی کی موٹر سے پانی پینے کی کوشش کی تو اچانک موٹر سے کرنٹ لگنے کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

متوفی دو بچوں کے باپ تھے۔مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :