عراق،نقل مکانی کرنے والے 48 شہری داعش کے ہاتھوں قتل

اتوار 28 اگست 2016 12:37

کرکوک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء ) عراق کے سرکاری ذریعے نے عرب زرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ گذشتہ روز کرکوک شہر میں حویجہ کے علاقے سے نقل مکانی کرنے والے 48 شہریوں کو داعش” کے جنگجووں نے پکڑ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے ذرائع کے مطابق حویجہ کے مقام سے درجنوں شہری نقل مکانی کرکے عراقی فوج کے زیرکنٹرول علاقوں میں منتقل ہونے کی کوشش کررہے تھے کہ داعشی جنگجووں نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور گولیاں مار کر انہیں قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :