پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئیگی،موڈیز

منصوبوں سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا، بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا،بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کی تازہ رپورٹ جاری

اتوار 28 اگست 2016 12:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیزنے کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے توانائی بحران میں کمی آئے گی، جس کے نتیجے میں حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے منصوبوں سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں مزید اضافہ ہوگاجبکہ بجٹ 17-2016 میں لئے گئے اقدامات سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز کی جانب سے جاری تازہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کی بدولت حکومت پاکستان کی جانب سے توانائی کے مختلف منصوبوں پر اخراجات میں اضافہ اور تیزی سے کام جاری ہے ، جس کے باعث مستقبل میں توانائی بحران پر قابو پالیا جائے گا۔

توانائی بحران میں کمی سے صنعتی شعبے کی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔موڈیزنے کہا کہ بجٹ 17-2016 میں برآمدی شعبے کو زیرو ریٹڈ ٹیکس کرنے اور مشینوں کی ڈیوٹی فری درآمدات جیسے اقدامات سے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا

متعلقہ عنوان :