پاکستان گلی گلی کوچوں میں دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑرہاہے،مہدی ہنردوست

افغانستان کیخلاف پاکستان کیسے ڈبل گیم کھیلے گا،ایران اوربھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہیں،ایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کرداراداکرنے کیلئے تیارہے،پاکستان میں ایرانی سفیرکی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 12:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ پاکستان گلی گلی کوچوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے تو وہ کیسے افغانستان میں ڈبل گیم کھیلے گا،ایران اور بھارت کے درمیان معاشی تعلقات کسی بھی ملک کے خلاف نہیں ہیں،ایران افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے تعلقات ایک ایسی نعمت ہے جس کی پاسداری کرنی چاہئیے،ہر مشکل وقت میں ایران اور پاکستان کا ساتھ رہا ہے،پاکستان کی مدد کرنے کا ایران کامؤقف آج بھی ہے اور کل بھی ہوگا۔پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں امن ہی امن ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران علاقائی تنازعوں میں مداخلت نہیں کرنا چاہتا ،ایران واضح مؤقف رکھتا ہے کہ ایران کی پاکستان کیلئے نیک خواہشات ہیں،ایران کی تمام تر کوششیں ان کیلئے صرف ہوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران کے چین کے ساتھ پاکستان کی طرح اچھے تعلقات ہیں،37سالہ پابندی کے دوران خطے کے تمام ممالک کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بارے میں دوہرے معیار اپنانے کا وقت گزر گیا ہے جس میں ظاہری دہشتگردی کی مذمت اور باطنی حمایت کرنا ہے۔جب تک سپر طاقتیں دہشتگردی کے بارے اپروچ لبرل رکھتی ہیں دہشتگردی کبھی ختم نہیں ہوسکتی ہے۔

ایران کا واضح مؤقف رہا ہے کہ اس خطے سے غیر ملکی افواج کا انخلا ہونا چاہیئے،یہ سپر طاقتوں کی یہاں موجودگی سے کبھی خیر کی توقع نہیں ہوگی ان کے شر سے امان رکھنا۔انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران نے2ارب ڈالر خرچ کئے ہیں اور ایران نے اس منصوبے میں کسی اثرورسوخ یا رکاوٹ کو حائل نہیں رکھا