وزیراعظم سیکریٹریٹ نے ایم کیوایم کی گرفتارخواتین کی تفصیلات حاصل کرلیں

معاون خصوصی آصف کرمانی کے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے رابطہ،خواتین کے متعلق تفصیلات پوچھیں،میڈیا

اتوار 28 اگست 2016 12:42

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)وزیراعظم سیکرٹریٹ نے کراچی میں ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کی تفصیلات حاصل کرلیں۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں خواجہ اظہار الحسن اور دیگر سے رابطہ کیا اور کراچی میں ان کی گرفتار خواتین سے متعلق تفصیلات پوچھیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم نے گرفتار خواتین کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔واضح رہے کہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی خواتین کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا تھا