پی سی بی کے سینئر سکورر عبدالحمید (پوپا )دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 11:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سینئر سکورر عبدالحمید بھٹی عرف پوپا 54 سال کی عمر میں حرکت کلب بند ہو جانے کی وجہ سے خالق ِحقیقی سے جاملے۔ ان کے پسماندگان میں 2 بیٹے 1 بیٹی اور بیوہ شامل ہیں۔ مرحوم گزشتہ 25 سال سے پی سی میں بطور آفیشلز سکورر کے فرائض انجام دیتے رہے اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ کبوتر پورہ گلبرگ III- میں ادا کی گئی۔

اس موقع پر پی سی بی کے نمائندے سینئر جنرل مینجر ڈومیسٹک کرکٹ ثاقب عرفان، مینجر ریفری اینڈ امپائر بلال قریشی، سی ای او عامر کیبلز / سابق سینئر وائس پریذیڈنٹ ایل آر سی اے عامر الیاس بٹ، رضوان نثار، سردار نوشاد احمد، محسن آفتاب قرشی، سرفراز احمد، ممتازی بٹ ، منظور الہٰی، ثاقب بٹ، میاں پرویز اختر، ولید یعقوب، ارشد محمود، حافظ محمد بلال، قمبر علی شاہ، حافظ محمد شہباز، قاسم شفیق، رانا آذر نور، جاوید اشرف، قیصر وحید، محمد آصف، محمد کلیم، اظہر حسین، مسعود احمد، اسد اقبال، دستگیر بٹ، حاجی بشیر کیوریٹر پی سی بی، ایل آر سی اے کے نمائندوں، عبدالحی، ناصر عالم، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس مین ویلفیئر ایسوسی ایشن منظور علی عارف، امپائرز سکوررز ، اہل علاقہ کے لوگوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں قریبی قبرستان میں سپرد خان کر دیا گیا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی بروز ہفتہ جامع مسجد طہٰ گلبرگ تھرڈ میں 2بجے دوپہر ہوگی جبکہ بعد نماز عصر دعا کی جائے گی۔