لاہور ، مغل پورہ سے پراسرار طورپر غائب ہونے والی دونو ں بہنیں ایک روز بعد ہی ڈرامائی طورپر واپس آگئیں

پولیس نے لڑکیوں کے بیان لینے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کردیا

ہفتہ 27 اگست 2016 11:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء) مغل پورہ کے علاقے سے پراسرار طورپر غائب ہونے والی دونو ں بہنیں ایک روز بعد ہی ڈرامائی طورپر واپس آگئیں پولیس نے لڑکیوں کے بیان لینے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مغلپورہ کے علاقہ سے ایک روز قبل میٹرک کی دو طالبات بہنیں حنا اور ثنا اچانک گھر سے غائب ہوگئیں ان کے والد نے بچیوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروادیا۔

گزشتہ روز صبح ہی بچیاں واپس اپنے گھر پہنچ گئیں۔ مغل پورہ پولیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر عابد علی نے خبر رساں ادارے کو کیس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی ٹھوکر نیاز بیگ نے رہائشی اور قریبی عزیز شان نامی لڑکے سے دوستی تھی۔ دونوں لڑکیاں گھر سے بھاگ کر شان کے گھر واقع ٹھوکر نیاز بیگ چلی گئیں۔

(جاری ہے)

شان کے گھروالوں نے موجودہ حالات کی سنگینی کوبھانپتے ہوئے بچیوں کوسہارا دینے کی بجائے انہیں گھر بھجوادیا۔

پولیس نے تفتیش کا جائرہ بڑھاتے ہوئے لڑکوں ان کے والدین سمیت پوچھ گچھ کی اور علاقے کے مجسٹریٹ کے سامنے لڑکیوں کا بیان قلم بند کروانے اور مکمل تصدیق کے بعد دونوں لڑکیوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔ لڑکیوں کے بیان کے مطابق وہ گھریلو حالات سے تنگ آکر چلی گئی تھیں جبکہ حقیقت میں انہیں گھر سے باہر سہارا نہ ملنے کے باعث گھر واپس آنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوان :