کراچی،وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے نومنتخب میئروسیم اخترکوپیرول پررہاکرنے سے انکارکردیا

ہفتہ 27 اگست 2016 10:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کراچی کے نومنتخب میئروسیم اخترکوپیرول پررہاکرنے سے انکارکردیاہے ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے موقف اختیارکیاہے کہ ممتازبھٹوکی نگراں وزارت اعلیٰ کے عہدے سے لیکراب تک جتنے بھی قیدی پیرول پر رہا کیے گئے ہیں ان احکامات کونہ صرف سپریم کورٹ نے منسوخ کردیاہے بلکہ پیرول ڈائریکٹرکوبھی ہٹاکرتحقیقات کاحکم دیاہے ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے سینئررہنماؤں نے وزیراعلی سندھ سے رابطہ کرکے ان سے نومنتخب میئرکوپیرول پررہاکرنے کی درخواست کی جس پروزیراعلیٰ نے قانونی مشیروں سے مشورے کے بعدجواب دیاکہ1996ء میں جب پی پی کی حکومت ختم کی گئی تھی اس وقت ممتازبھٹونگراں وزیراعلی بنے تھے اس وقت سے لیکرارباب غلام رحیم کے دورتک اس طرح قیدیوں کوپیرول پررہاکیاگیالیکن اب سپریم کورٹ نے نہ صرف وہ پیرول منسوخ کردیے ہیں بلکہ پیرول ڈائریکٹرکے خلاف تحقیقات کابھی حکم دیدیاہے اس لئے وہ ایساکوئی کام نہیں کریں گے جس سے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوجائے۔

متعلقہ عنوان :