ماضی میں میڈیا مالکان براہ راست حکومت سے معاملات طے کر لیتے تھے،ابصار عالم
اب ایسا نہیں ہونے دوں گا،جو بھی ہو گا پیمرا قوانین کیمطابق ہو گا، میرے پاس ایسا اختیار ہے جس کو استعمال کروں تو چینل مالکان کیخلاف مقدمات رجسٹرڈ ہونے شروع ہو جائیں بڑے چینلز کے مالکان پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، اینکرز بھاری تنخواہیں لیکر محض ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں،چیئرمین پیمرا کی صحافیوں سے گفتگو
ہفتہ 27 اگست 2016 11:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء) چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا ہے کہ ماضی میں ٹی وی چینل مالکان پیمرا کو اہمیت نہیں دیتے تھے اور براہ راست حکومت سے معاملات طے کر لیا کرتے تھے لیکن اب میں ایسا نہیں ہونے دوں گا، اب جو بھی ہو گا پیمرا قوانین کیمطابق ہی ہو گا، میرے پاس ایسا اختیار بھی ہے جس کو استعمال کروں تو چینل مالکان کیخلاف مقدمات رجسٹرڈ ہونے شروع ہو جائیں اور انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں بند کیا جا سکتا ہے اور تین سال تک قید بھی ہو سکتی ہے لیکن فی الحال میں ایسا کرنا نہیں چاہتا ، انھوں نے کہا کہ بڑے چینلز کے مالکان صرف پیسہ کمانے کی دوڑ میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ اینکرز بھاری تنخواہیں لیکر محض ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے جھوٹ بولتے ہیں جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان ہو رہا ہے، یہ ملک دشمنی کے زمرے میں آتا ہے جسے میں ہر صورت ٹھیک کروں گا، انڈین ڈراموں کے حوالہ سے سخت پالیسی مرتب کر رہے ہیں جو بہت جلد لاگو کر دی جائے گی، جمعہ کی سہ پہر مقامی ہوٹل میں میڈیا نمائندوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا نے کہا کہ دوہری شہریت کے حامل ایسے تمام اینکرز کیخلاف میں کاروائی کروں گا جو اپنی جیبوں میں امریکہ اور برطانیہ کے پاسپورٹ ڈال کر میرے ملک کے آئین کو گالی دیتے ہیں، حکومت پر تنقید کرنے سے پیمرا نہیں روک رہا لیکن کسی دوسرے ملک ، ایجنسی یا ادارے کی ایماء پر ملکی آئین پر کیچڑ اُچھالنے کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا، ابصار عالم نے کہا کہ ایک مستند ادارے کی سروے رپورٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہمارے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینلز نے ساٹھ فیصد نوجوانوں کو کنفیوژ کر دیا ہے ، انھوں نے کہا کہ اس حوالہ سے پیمرا نے کچھ سفارشات مرتب کی ہیں جو سینٹ کو دے دی گئی ہیں جبکہ بہت جلد قومی اسمبلی کو بھی دے دی جائیں گی، ایک سوال کے جواب میں ابصار عالم نے کہا کہ بعض چینلز پر بیٹھ کر ضرورت سے زیادہ اُچھلنے والے اینکرز کو میں صحافی نہیں مانتا بلکہ یہ لوگ پیرا شوٹ کے ذریعہ صحافت میں کودے ہیں،انھوں نے کہا کہ اگر میڈیا ورکرز میرا ساتھ دیں تو میں ٹی مالکان کی طبیعت صاف کر دوں، میڈیا مالکان خود تو اربوں روپے کماتے ہیں لیکن اپنے ملازمین کو تنخواہ تک نہیں دیتے اورجو ادارے تنخواہوں کی ادائیگی کر رہے ہیں وہ اتنی کم ہے کہ کوئی بھی اپنی جائز ضروریات پوری نہیں کر سکتا، انھوں نے کہا کہ پیمرا کسی بھی چینل یا اینکر کو قانون کی خلاف ورزی پر دس لاکھ تک جرمانہ کر سکتا ہے جو میں سمجھتا ہوں بہت کم ہے اس کو بڑھا کر 50کروڑ روپے کر دینا چاہیئے تاکہ جو بھی ٹی وی چینل یا اینکر قانون کی دھجیاں اُڑائے اُ س کو جرمانہ ادا کرتے ہوئے سمجھ آئے ، ابصار عالم نے کہا کہ میں ان مٹھی بھر اینکرز اور چینل مالکان کو اپیل کرتا ہوں کہ خدا کیلئے اپنے ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کیجئے اور اس ملک کیساتھ دشمنی نہ کریں بلکہ اس کو آگے بڑھنے میں مدد دیں نہ کہ یر ضروری تنقید اور جھوٹ پر مبنی پروگرام نشر کرتے رہیں اس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے ، جبکہ اپنے ملک کا سرمایہ دار اور کارخانہ دار ایسی صورتحال سے پریشان ہو کر اپنا سرمایہ اس ملک سے نکالنے کا سوچنے لگ جاتا ہے ، انھوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اس وقت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے جو تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کی بدمعاشی ختم کرنے کیلئے ڈی ٹی ایس کا اجراء کر رہے ہیں جو بہت جلد ملک کے تمام بڑے شہروں میں اپنا کام کر دے گا، اس سے لوگوں کی شکایات ختم ہو جائیں گی ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 27 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں30جدید ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی
-
کراچی،وزیراعلی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے نومنتخب میئروسیم اخترکوپیرول پررہاکرنے سے انکارکردیا
-
کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید
-
بچوں کے اغواء کے حوالے سے سوشل میڈیاپرغلط بیانی کی جارہی ہے،عامرذوالفقار
-
کراچی میں فیصل واوڈا پر ہونے والی فائرنگ کی جگہ سے 7خول ملے ہیں ، راجا عمر خطاب
-
لاہور،اورنج لائن میٹرو ٹرین کوچلنے سے قبل ہی دھچکے، ایگزم بینک سے قسط میں پھر تاخیر
-
چودھری شجاعت حسین کا الطاف حسین اور دیگر عناصر کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر شدید ردعمل
-
کراچی میں ایم کیو ایم کے سیل کیے گئے دفاترمیں منی چڑیاگھرکے جانوربھی نظربند
-
لاہور ، مغل پورہ سے پراسرار طورپر غائب ہونے والی دونو ں بہنیں ایک روز بعد ہی ڈرامائی طورپر واپس آگئیں
-
مصباح الحق نے ڈرامائی انداز میں قیادت کا منصب ملنے کا راز افشاء کردیا
-
پی سی بی کے سینئر سکورر عبدالحمید (پوپا )دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
-
سکاٹ لینڈ یارڈ نے حجاب کو سرکاری یونیفار م بنانے کا اعلان کر دیا
-
یمنی فورسز کا سعودی تیل کی تنصیب پر میزائل حملہ، سعودی سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں گیارہ یمنی شہری ہلاک
-
سعودی عرب:بھارتی کارکن نے اپنے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا
-
ہوائی میں سمندری جانوروں کے تحفظ کیلئے ادارہ تشکیل دینے کا فیصلہ
-
ہلیری کلنٹن متعصب اور ہٹ دھرم ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
-
خلیج فارس میں امریکی بحری بیڑے کی ایرانی بحری جہاز پر فائرنگ
-
نیپال،مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ، 17 زخمی
-
پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ترین ملک ہے،نواز شریف
-
پاکستان برطانیہ کو قائد ایم کیو ایم کی جانب سے عوام کو تشدد پر اکسانے سے متعلق شواہد پیش کرکے کارروائی کا مطالبہ کرے گا،برطانوی اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی شواہد فراہم کیے جائیں گے
-
رکن ممالک نے سارک معاہدہ کا ڈرافٹ مکمل کرنے پر اتفاق کر لیا ہے،اسحاق ڈار
-
ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت
-
اسلام آباد ،سندھ اوروفاق کا ایم کیوایم کیخلاف کارروائی پراتفاق
-
این اے خارجہ کمیٹی نے نیب سے این آر او کے تحت معاف کیسز کی فہرست مانگ لی
-
پاکستان کی سا لمیت پر حملہ ہو تو وزیر اعظم ٹھنڈے ، لہجہ نرم ہوتا ہے،ڈاکٹر طاہر القادری
-
سرتاج عزیز کی ایاز صادق اور سید خورشید شاہ سے الگ الگ ملاقات
-
مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں امن راہیں کھلیں گی ، پاکستان کی کشمیریوں سے انسیت اور وابستگی صدیوں پرانی ہے ، کشمیری عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ کٹ نہیں سکتا،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی میڈیا ... مزید
-
مول انٹرنیشنل آئل کمپنی نے 100 ارب کاخام تیل چوری کرلیا‘ ایف آئی اے کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف
-
ماضی میں میڈیا مالکان براہ راست حکومت سے معاملات طے کر لیتے تھے،ابصار عالم
-
شہباز شریف کی استنبول میں ترک صدر کی دعوت پر یاویز سلطان سلیم پل کی افتتاحی تقریب میں شرکت
-
نفرت انگیز تقریر برطانیہ میں بہت بڑا جرم ہے اس پر برطانوی حکومت سے ایم کیو ایم کی حوالگی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے ہم انسداد دہشت گردی میں برطانیہ سے تعاون کر رہے ہیں ،امید ہے ایم کیو ایم آئین میں ترمیم ... مزید
-
کراچی ، میڈیادفاترپر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی مزیددو خواتین کارکن گرفتار
-
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کے خلاف38 مقدمات درج
-
نیویارک : پاکستان کے جشن آزادی پر سٹاک ایکسچینج پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.