مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں امن راہیں کھلیں گی ، پاکستان کی کشمیریوں سے انسیت اور وابستگی صدیوں پرانی ہے ، کشمیری عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ کٹ نہیں سکتا،سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 27 اگست 2016 11:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیا میں امن راہیں کھلیں گی ، پاکستان کی کشمیریوں سے انسیت اور وابستگی صدیوں پرانی ہے ، کشمیری عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ کٹ نہیں سکتا۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان کو کشمیریوں سے انسیت اور وابستگی صدیوں پرانی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیری عوام سے ہمارا رشتہ کٹ نہیں سکتا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر پاکستان کی قیادت اور عوام پکاراٹھے ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی ، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ، اس لئے ہمین کوئی روک نہیں سکتا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات چیت کرے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشی میں امن کی راہیں کھلیں گی اور خطے کے ملکوں کے درمیان تعاون اور اقتصادی حالت بہتر ہوگی ۔