سرتاج عزیز کی ایاز صادق اور سید خورشید شاہ سے الگ الگ ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 2 ستمبر سے فاٹا اصلاحات پر بحث کرنے کا فیصلہ کرلیا ملاقات کا مقصد فاٹا اصلاحات کو مزید تیز کرنا ہے، سرتاج عزیز

ہفتہ 27 اگست 2016 11:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 2 ستمبر سے ایوان میں فاٹا اصلاحات پر بحث کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق بنائی گئی ویب سائٹ پر عوام اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ قبائلی علاقے انتہائی پسماندہ ہیں یہاں غربت کی شرح سب سے کم ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قبائلی علاقوں کو سیاسی‘ معاشی طور پر قومی دھارے میں لایا جائے۔

ہمیں فاٹا سے غربت اور محرومی کا خاتمہ کرنا ہے۔ گزشتہ روز سیکرٹریٹ میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں رہنماؤں نے فاٹا اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی۔ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ ملاقات کا مقصد فاٹا اصلاحات کو مزید تیز کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت سفران تجاویز کیلئے فاٹا کی اصلاحت سے متعلق ویب سائٹ تیار کرلی ہے۔

عوام ویب سائٹ پر اپنی رائے ‘ فیڈ بیک دے سکتے ہیں ۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق ماہرین سے بھی جامع فیڈ بیک بھی لی جائے گی۔ فاٹا سے متعلق رپورٹ مسلح افواج کے سربراہان ‘ کور کماندر‘ وفاقی وزراء ‘ وزراء اعلیٰ ‘ ایف ائی اے‘ آئی بی‘ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کو بھی اس کی کاپی ارسال کردی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے فاٹا اصلاحات ضروری ہیں۔