ملکی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمتوں میں کمی کارحجان

فی تولہ سونے کی قیمت52ہزار350 سے کم ہوکر52ہزار150روپے پرآگئی

جمعہ 26 اگست 2016 10:16

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں کمی کارحجان دیکھاگیا۔جمعرات کے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں14ڈالرکی ریکارڈ کمی سے فی اونس سونے کی قیمت1324ڈالرہوگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں200روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعدکراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت52ہزار350روپے سے کم ہوکر52ہزار150روپے پرآگئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت44ہزار700روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت740روپے پربرقراررہی ۔