چینل کے دفترپر حملے کے ا لزام میں 2 خواتین گرفتار

جمعہ 26 اگست 2016 10:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کی ہے جس میں 2 خواتین کو حراست میں لے لیا گیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خواتین کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور دونوں خواتین کو چینل کے دفترپر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے۔خواتین کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں خواتین کو مزید پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔