کابل ۔مزار شریف میں بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک 14 دیگر زخمی

جمعہ 26 اگست 2016 10:29

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26اگست۔2016ء)افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ایک بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی کونسل کے سربراہ محمد افضل حبیب نے بم دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا واضح ہدف پارلیمنٹ کے ایک رکن اسداللہ شریفی تھے اور دھماکے میں ان کے محافظوں میں سے دو زخمی ہو گئے ہیں۔قبل ازیں صوبائی پولیس کے نائب سربراہ عبدالرزاق قادری نے ایک بیان میں کہا کہ یہ خودکش بم دھماکہ تھا جس میں ان کے مطابق تین افراد ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔تاحال کسی گروہ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :